جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کا اسپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے اسپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور اسکول کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔

دورے کے دوران، اسسٹنٹ کمشنر نے انسٹیٹیوٹ میں جاری تدریسی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

latest urdu news

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے کہا کہ اسکول کونسل کے بھرپور تعاون سے اسپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کی عمارت کی تزئین و آرائش کی جائے گی، تاکہ طلباء کو معیاری تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ تمام عدم دستیاب سہولیات کو جلد از جلد فراہم کیا جائے گا تاکہ طلباء کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے مزید کہا کہ معذور بچوں کے لیے تعلیمی ادارے کی بہتری اور ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان کو بہتر تدریسی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ، ادارے میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور طلباء کو ایک محفوظ، دوستانہ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter