جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر حبیبہ بلال کا گجرات کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی اور نکاسی کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر حبیبہ بلال نے یونین کونسل 7، 8 اور 9 کا دورہ کیا۔

انہوں نے سینٹری ورکرز کی حاضری چیک کی اور صفائی و نکاسی آب کے حوالے سے جاری آپریشن کی نگرانی کی۔

latest urdu news

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال نے کہا کہ سینٹری ورکرز کی حاضری کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ صفائی کے کام میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

میونسپل کارپوریشن گجرات کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سالڈ ویسٹ کو جمع کر کے ڈمپنگ اسٹیشن تک پہنچایا جا رہا ہے۔

ساتھ ہی سیوریج لائنوں اور نالوں کی مسلسل صفائی بھی کی جا رہی ہے تاکہ نکاسی آب کا نظام بہتر ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے اور انہیں صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے میونسپل عملہ پوری تندہی سے کام کر رہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ وہ صفائی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں اور شہر کی صفائی و ستھرائی میں اپنا کردار ادا کریں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter