218
گجرات کے گاؤں معین الدین پور میں پولیس ملازم نے چار سالہ بچے کے سر میں ڈنڈا مار کر سر پھاڑ دیا۔
تھانہ صدر گجرات کے علاقہ لال واڑی میں گلی میں کھیلتے بچوں کے شور مچانے پر گجرات پولیس کا اہلکار مبشر آپے سے باہر ہوگیا اور گھر سے ڈنڈا اٹھا کرلے آیا اور چار سالہ بچے کے سر میں دے مارا، جس سے بچے کا سر پھٹ گیا۔
ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل مبشر کو فوری طور پر معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
زخمی ہونے والے بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔
بچے کے اہل خانہ کی جانب سے ڈی پی او سے انصاف کا مطالبہ کیا گیا جسکے نتیجے میں ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا اور کانسٹیبل مبشر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا۔
ملزم کے خلاف مزید کاروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔