121
کراچی ،کلفٹن میں اسنیپ چیکنگ کےدوران مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کلفٹن گندا نالہ اسٹاپ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور 2موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے اس متعلق یہ کہنا تھا کہ ملزمان میں عبدالستار، سری چند، راج کمار اور نواب احمد شامل ہیں، ہلاک ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 2 ہفتےپہلے ڈیفنس فیز 5 میں ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کوقتل کیا تھا جبکہ ملزمان مقتول سعید سے 5 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔