131
ٹانڈہ میں ایک ہفتے کے دوران قتل کی دوسری واردات۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں دھاڑیوال میں سابقہ رنجش پر 4 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان نے سرعام نوجوان کو گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا۔
مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقتول محمد شہزاد حمام کے باہر کھڑا تھا جہاں ملزمان موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کی لرزہ خیز واردات کو انجام دیا۔
واقع میں محمد شہزاد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزمان للکارتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
چند دن قبل ٹانڈہ میں عامر گرو نامی نوجوان کو سرعام قتل کر دیا گیا تھا جس کے ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں کیے جاسکے۔