جمعہ, 25 اپریل , 2025

نوکری کا جھانسہ دیکر شادی شدہ خاتون کا جنسی استحصال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں سے جنسی زیادتی کروانے والے گروہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کاہنہ کی رہائشی خاتون کو مری لیجا کر جنسی زیادتی کرواتے رہے۔

latest urdu news

متاثرہ خاتون کے شوہر نے چند روز پہلے تھانہ کاہنہ میں بیوی اور بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نوکری کا جھانسہ دیکر 20 سالہ خاتون کو بیٹی سمیت مری لے گئے تھے۔

ملزمان نے 9 ماہ کی بیٹی کو یرغمال بنا دیا، اور خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کرتے رہے، پولیس کی جانب سے خاتون کی بازیابی کے لیے مری میں چھاپہ مارا گیا اور خاتون کو بچی سمیت بازیاب کروا لیا گیا۔

پولیس ٹیم کی جانب سے خاتون سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، زیر حراست ملزمان میں عائشہ عرف اقرا، عثمان اور نعیم شامل ہیں، ملزمان کو ہیومن اینٹلی جنس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے حراست میں لیا گیا ہے، اس معاملے میں ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter