129
عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافرکو حراست میں لیا گیا۔
کراچی،ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافرکو حراست میں لیا گیا ۔
ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ مسافر خواتین کی شناخت عروج فاطمہ، مریم نذیر اور جمیلہ بی بی کے نام سے ہوئی جنہوں نے عمرے کی آڑ میں گداگری کی غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔
مسافر خواتین کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔
زیر حراست خواتین کے پاس واپسی کی ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ موجود نہ تھی جبکہ گرفتار خواتین کے پاس عمرہ کی ادائیگی کے لیے درکار ضروری رقم بھی ناکافی تھی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار مسافر خواتین کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔