157
ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے طیارے سے ایک درجن سے زائد مسافروں کو اتار لیا۔
ملتان، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سعودی عرب جانے والے طیارے سے ایک درجن سے زائد مسافروں کو اتار لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جانے کے لیے طیارے میں سوار 15 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، تحقیقات کرنے پر مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب سے اسپین جا رہے تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں کیساتھ سفر کرنے والے 2 انسانی اسمگلرز کو حراست میں لینے کے بعد مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان نے اسپین بھیجنے کیلئے فی مسافر 15 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔