5
پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے قصبہ سومیاں بھولو میں واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے ایک خاتون انور بی بی جاں بحق ہو گئیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب واپڈا کے اہلکار ظفر اقبال نامی شہری سے بجلی کا بل وصول کرنے کے لیے آئے اور ادائیگی نہ ہونے پر میٹر اتارنے لگے۔ اسی دوران مقتولہ نے اہلکاروں کو روکنے کی کوشش کی، جس پر مبینہ طور پر اہلکاروں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس ایف آئی آر کے مطابق تشدد اتنا شدید تھا کہ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ واقعے کے بعد مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں واپڈا کے 5 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔