نجی کمپنی کی زیرزمین پائپ لائن سے کروڑوں روپے کا کروڈ آئل چوری، چار ملزمان نامزد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی کے رنیال گاؤں میں نجی آئل کمپنی کی زیرزمین پائپ لائن سے 12,821 بیرل کروڈ آئل چوری کا انکشاف، 25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے معاملے میں چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔

راولپنڈی کے رنیال گاؤں میں نجی آئل کمپنی کی زیرزمین پائپ لائن سے کروڑوں روپے مالیت کے کروڈ آئل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق ملزمان نے آئل کی مین سپلائی لائن میں چوری کے لیے غیر قانونی کنکشن بنایا اور ڈمپر کے اندر ٹینک بنا کر بجری میں چھپا رکھا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق چوری شدہ آئل کی مقدار 12,821 بیرل تھی جس کی مالیت 25 کروڑ 48 لاکھ 81 ہزار 480 روپے بنتی ہے۔

تحقیقات کے دوران آئل چوری کی جگہ سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوئی،نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ایڈمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور شرافت علی، محمد بلال، محمد واجد اور محمد ایوب کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید کارروائی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter