ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمر حیات کی شناخت کرلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے کیس میں اہم پیش رفت، والدہ اور پھوپھی نے اڈیالہ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران ملزم عمر حیات کو شناخت کرلیا۔

اسلام آباد، ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، مقتولہ کی والدہ اور پھوپھی نے اڈیالہ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران مرکزی ملزم عمر حیات کو شناخت کر لیا۔

latest urdu news

پولیس ذرائع کے مطابق شناخت پریڈ کا عمل ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی نگرانی میں مکمل کیا گیا تاکہ قانونی تقاضے شفاف انداز میں پورے کیے جا سکیں۔ شناخت کے بعد اب اسلام آباد پولیس عدالت سے ملزم عمر حیات کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی تاکہ آلہ قتل اور دیگر اہم شواہد برآمد کیے جا سکیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت تفتیشی عمل میں بڑی مدد فراہم کرے گی اور کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں مشہور ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر عوامی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عمر حیات کو گرفتار کر لیا تھا، جسے اب مقتولہ کے اہل خانہ نے بھی شناخت کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور جلد مکمل حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter