راولپنڈی: کمسن لڑکے کے قاتل کو 3 بار سزائے موت کی سزا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی کی ایک مقامی عدالت نے 13 سالہ لڑکے کے اغوا، زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو 3 بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

latest urdu news

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عرفان عظیم کو تین مختلف جرائم میں سزائے موت کی سزا دی۔

  • قتل کے جرم میں: سزائے موت۔
  • زیادتی کے جرم میں: سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ۔
  • اغوا کے جرم میں: سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ۔

پراسیکیوشن کے مطابق، مجرم نے مارچ 2023 میں 13 سالہ لڑکے کو اغوا کیا، اس کے ساتھ زیادتی کی اور پھر چھری کے وار کر کے اسے قتل کر دیا تھا۔ یہ مقدمہ تھانہ دھمیال، راولپنڈی میں درج کیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter