مری: جیولر شاپ سے 4 کروڑ روپے مالیت کے زیورات کی چوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری کے دیول بازار میں واقع ایک جیولری شاپ سے 4 کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واردات رات گئے پیش آئی۔

چوری کی خبر سامنے آنے پر علاقے کے تاجروں اور عوام نے شدید احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی۔ بعد ازاں پولیس نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ 24 گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، جس کے بعد بازار میں ٹریفک معمول کے مطابق بحال کر دی گئی۔

latest urdu news

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ چوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter