موٹرسائیکل سوار نے 12 سالہ بچے کو اغوا کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں 12 سالہ بچہ سودا لینے نکلا تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار لفٹ کے بہانے اغوا کر کے لے گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی

لاہور: شاہدرہ کے علاقے میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے مبینہ طور پر لفٹ دینے کے بہانے 12 سالہ بچے کو اغوا کر لیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق 12 سالہ محمد نامی لڑکا اپنے گھر سے روزمرہ کا سامان لینے نکلا تھا کہ راستے میں ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے اسے لفٹ کی پیشکش کی۔ معصوم بچہ سادگی میں اس کے ساتھ چلا گیا، جس کے بعد وہ واپس گھر نہ پہنچا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں موٹرسائیکل سوار کو بچے کو اپنے ساتھ بٹھاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے اہلِ خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے مشتبہ افراد کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے، جس پر والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی مزید سخت کریں اور شہریوں کو بھی زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter