10
ضلع مالاکنڈ میں گھریلو تنازع پر ایک شخص نے اپنی بیوی اور سسر سمیت 5 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ مالاکنڈ کے علاقے ڈھیری جولگرام کنڈ کو میں پیش آیا۔ جہاں ایک داماد نے گھر میں گھس کر اپنی بیوی، سسر اور دیگر 3 افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ملزم واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔