لالہ موسیٰ — شہر کے نواحی علاقے خواص پور میں ڈاکوؤں نے علی الصبح ناکہ لگا کر متعدد وارداتیں کیں، جن میں چار شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو صبح تقریباً 5 بجے دولت نگر کے ایک رہائشی کو روک کر اس سے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
واردات کا سلسلہ یہیں نہیں رکا۔ ڈاکوؤں نے چاکانوالی اور لوہسر کلاں کے رہائشیوں کو بھی نشانہ بنایا، جہاں مجموعی طور پر 30 ہزار روپے سے زائد کی نقدی اور موبائل فون لوٹے گئے۔
شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی تاہم ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ علاقے میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
شہری حلقوں میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش پائی جاتی ہے اور عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گشت کو مؤثر بنایا جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
حالیہ دنوں لالہ موسیٰ میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں ایک اور افسوسناک واقعے میں معمولی تنازع پر دوست کے ہاتھوں دوست کی جان چلی گئی۔ تفصیل یہاں۔