3
لاہور میں ایک پولیس اہلکار گھر میں چوری کی واردات کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اہلخانہ نے مزاحمت کے بعد اہلکار کو قابو کر کے تشدد کیا اور پھر اسے ریس کورس پولیس کے حوالے کر دیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی ہے جس میں ملزم کو گھر کے اندر دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار اہلکار کی شناخت کانسٹیبل مرزا احمد بیگ کے نام سے ہوئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور اہلخانہ کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کر زیورات اور نقدی کا مطالبہ کرتا رہا۔
پولیس نے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
