لاہور: گھر میں کروڑوں کی چوری کا معمہ حل، مالکن اور ڈرائیور گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ایک کروڑ چھ لاکھ روپے نقد اور 40 تولے سونے کی چوری کا سنسنی خیز معاملہ اس وقت ڈراپ سین کا شکار ہو گیا، جب تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ اس واردات کے پیچھے خود گھر کی مالکن اور اس کا ڈرائیور ملوث تھے۔ ویمن ریس کورس تھانے کی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دونوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق، گھر کی مالکن نے چوری کی منصوبہ بندی خود کی، اور دیگر اہل خانہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈرائیور کے ذریعے واردات کروائی۔ واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی خاتون نے خود فراہم کیا، جب کہ ڈکیتی کے بعد نقد رقم اور زیورات ایک خفیہ مقام پر چھپا دیے گئے۔

latest urdu news

تحقیقات کے دوران ڈرائیور نے سب کچھ قبول کرتے ہوئے بتایا کہ سونے اور رقم کی لالچ نے اسے اس جرم کی طرف راغب کیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں استعمال شدہ اسلحہ، کچھ رقم اور زیورات برآمد کر لیے ہیں۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ قانون کی خلاف ورزی اور لالچ کا انجام، انجامِ کار گرفتاری اور ذلت کی صورت میں نکلتا ہے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کا احترام کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں، تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک رکھا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter