لاہور: ماں نے 6 ماہ کے بچے کو فروخت کر کے اغواء کا ڈرامہ رچا دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ماں نے مبینہ طور پر اپنے 6 ماہ کے معصوم بچے کو فروخت کر دیا اور بعد ازاں اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کروا کر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق، واقعہ کاہنہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں خاتون نے اپنی دائی کے ساتھ مل کر بچے کو فروخت کیا۔ بعدازاں اس نے اغواء کا ڈرامہ رچا کر پولیس کو اطلاع دی اور خود ہی مدعی بن کر مقدمہ درج کروایا۔

latest urdu news

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کے دوران شواہد اور بیانات میں تضاد پایا گیا، جس کے بعد پولیس نے شک کی بنیاد پر گہرائی سے تحقیقات کیں۔ بالآخر حقیقت سامنے آگئی کہ اغواء کا مقدمہ جھوٹا تھا اور معاملہ دراصل بچے کی فروخت کا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان کو لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو سے گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اس گھناؤنے فعل کے پیچھے کوئی منظم گروہ تو سرگرم نہیں۔

پولیس حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ بچے کو جلد بازیاب کروا کر محفوظ ہاتھوں میں دیا جائے گا، جبکہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter