لاہور: کتابوں کے ذریعے آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 13 کلوگرام منشیات برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے میڈیکل کتابوں کے صفحات میں آئس جذب کر کے بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کارروائی لاہور کے معروف علاقے مال روڈ پر واقع ایک کوریئر آفس میں کی گئی، جہاں سے 13 کلوگرام آئس کی بھاری مقدار برآمد کی گئی۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق، اے این ایف کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل میں منشیات چھپائی گئی ہے۔

کارروائی کے دوران جب پارسل کی تلاشی لی گئی تو معلوم ہوا کہ میڈیکل کتابوں کے ورقوں میں آئس جذب کی گئی تھی۔ اے این ایف اہلکاروں نے منشیات ٹیسٹنگ ڈیوائس کی مدد سے مواد کی جانچ کی اور آئس کی موجودگی کی تصدیق کی۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ پارسل پشاور کے رہائشی فضل رحمان نامی شخص کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ اس وقت پارسل کو قبضے میں لے کر لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے تاکہ منشیات کو علیحدہ کر کے مزید تجزیہ کیا جا سکے۔

اے این ایف کی بڑی کارروائیاں: 24 کروڑ کی منشیات ضبط، 7 گرفتار

ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ منشیات کی اسمگلنگ میں کوریئر کمپنیز کا استعمال تشویشناک پہلو ہے، اور اس کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق، اے این ایف مختلف اداروں کے ساتھ مل کر ایسے نیٹ ورکس کے خلاف کام کر رہی ہے تاکہ منشیات کی بین الاقوامی اسمگلنگ کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter