لاہور: بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نے اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں ملزم شکیل کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 35 سالہ رخسانہ کی بوری بند لاش راوی ٹول پلازہ کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی، جس پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔ واقعے کا مقدمہ پولیس نے دفعہ 302 کے تحت اپنی مدعیت میں درج کیا تھا۔

latest urdu news

تفتیش کے دوران پولیس نے ملزم شکیل کو ہارون آباد سے گرفتار کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسے گھر سے بوری میں لاش لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور وزیراعلیٰ کی جانب سے ہمدردی اور تعاون کا پیغام پہنچایا۔

حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter