گوالمنڈی چوکی میو اسپتال پولیس نے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے خواتین کے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، ملزمہ سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد۔
لاہور، گوالمنڈی چوکی میو اسپتال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دکانوں اور مارکیٹوں میں وارداتیں کرنے والے خواتین کے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار خواتین مختلف دکانوں میں ایک ساتھ داخل ہو کر دکاندار کو خرید و فروخت میں الجھاتی تھیں، جبکہ باقی ساتھی اشیاء اور قیمتی سامان چوری کر لیتی تھیں، کچھ وارداتوں میں ملزمہ نے اسلحہ کا بھی استعمال کیا۔
تازہ واقعے میں ایک ملزمہ علاج کے بہانے میو اسپتال آئی اور خواتین کے بیگ اور موبائل فون چوری کیے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمہ کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس پی سٹی نے بتایا کہ یہ گروہ مناواں سمیت مختلف علاقوں میں الیکٹرانکس اور ہارڈویئر کی دکانوں کو نشانہ بناتا رہا ہے۔ گرفتار ملزمہ میں اللہ رکھی، سمیرا، عافیہ، سمیرا اور نازیہ شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے تیز دھار خنجر، موبائل فون اور نقدی برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔