4
پشاور، خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقے ریگی شینو خیل میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد پکنک منانے کے لیے تاندہ ڈیم گئے تھے، واپسی پر انہیں نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔