قصور میں ڈکیتی مزاحمت پر کبڈی کا انٹرنیشنل کھلاڑی جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور: نواحی علاقے مائی رابو میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر کبڈی کے انٹرنیشنل کھلاڑی ناصر پہلوان فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ناصر پہلوان حویلی لکھا سے گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے ناصر پہلوان کو گردن پر گولی لگی۔

latest urdu news

انہیں تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کیا جارہا تھا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ناصر پہلوان تین بچوں کے والد تھے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter