کراچی میں گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد، ایک مرد اور بچی زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے علاقے بھٹائی آباد میں ایک گھر سے تین خواتین کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں ایک مرد اور ایک بچی بھی زخمی ہیں۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق زخمی بچی کی شناخت نندنی اور زخمی مرد کی شناخت اجے کے نام سے ہوئی ہے۔ اجے خواتین کا ماموں بتایا گیا ہے اور ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ماموں نے تیز دھار آلے سے خواتین کے گلے کاٹے۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ذاتی جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم اس کی ہر پہلو سے مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter