بیٹوں نے اپنے ہی والد کو قتل کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیٹوں نے اپنے ہی والد کو ابدی نیند سلا دیا۔

کراچی،شہر قائد کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 15 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 2 بیٹوں نے اپنے ہی والد کو قتل کر دیا، پولیس نے لاش بوری سے برآمد کرلی۔

latest urdu news

مقتول کی شناخت خاور انجم کے نام سے ہوئی، جسے اس کے بیٹوں نے مبینہ طور پر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں گلا دبا کر قتل کردیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے والد کی لاش بوری میں بند کی اور موٹر سائیکل پر اسے ٹھکانے لگانے لے جا رہے تھے کہ پولیس نے مشکوک حرکت پر روکا اور تلاشی کے دوران بوری سے لاش برآمد ہوئی۔

مقتول کے دونوں بیٹے ابراہیم اور افضل کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter