کراچی میں سرکاری سامان کی چوری، چار پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے علاقے ملیر میں شاہین فورس کے چار پولیس اہلکار قیمتی تانبا چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 55 کلوگرام سے زائد تانبا برآمد ہوا۔

کراچی،شہر قائد میں قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن نکلے، ملیر کے صنعتی علاقے میں قیمتی سرکاری سامان کی چوری میں ملوث چار پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔

latest urdu news

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سٹیل مل کے علاقے سے شاہین فورس کے چار اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، جو مبینہ طور پر قیمتی تانبا چوری کرنے میں ملوث تھے۔

گرفتار اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل علی گل، کانسٹیبل واجد خان، کانسٹیبل عاصف علی اور کانسٹیبل زہور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 55 کلوگرام سے زائد تانبا برآمد کر لیا گیا ہے، جو مبینہ طور پر سٹیل مل کے اندر سے چرایا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter