کراچی، بیوی کے خلع لینے پر شوہر آپے سے باہر، سسرالیوں پر فائرنگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن راجہ تنویر کالونی میں خاندانی رنجش کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے بیوی کے خلع لینے پر سسرالیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں جامعہ فاروقیہ مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 40 سالہ غلام دار ولد حب دار، اس کا 14 سالہ بیٹا عدنان اور 22 سالہ بیٹی ایمان زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شیر محمد کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ ہے۔ ملزم محمد حسین اپنی بیوی کے خلع لینے پر مشتعل ہوگیا تھا اور اس نے سسرال کے گھر پہنچ کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے اس کے سسر، سالا اور سالی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم محمد حسین موقع سے فرار ہوگیا، تاہم اس کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ذمہ دار کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter