کراچی: کم عمر بچوں سے زیادتی کے ملزم کیخلاف مزید 3 مقدمات درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں کم عمر بچوں سے زیادتی کے ملزم کے خلاف مزید 3 نئے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کو 3 روز قبل قیوم آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، اور اب اس کے خلاف مقدمات کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

latest urdu news

واضح رہے کہ ملزم کو 10 ستمبر کو اہلِ علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم 2016 سے بچیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے، جب کہ اس کے موبائل فون سے 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter