کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے 70 تولہ وزن کے گولڈ بار اور 7 ہزار ڈالر برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کے سامان سے 70 تولہ وزن کے گولڈ بار اور 7 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے ہیں۔

latest urdu news

اسسٹنٹ کلکٹر جے آئی اے پی خضر فیض کے مطابق مسافر کے سامان کی اسکیننگ کے دوران 7 گولڈ بارز (ہر ایک 10 تولہ وزن کے) کی نشاندہی ہوئی۔ مشکوک صورتحال پر مسافر کو روک کر جسمانی تلاشی لی گئی، جس کے دوران 7 ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے۔

ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 709 کے ذریعے مسافر استنبول جا رہا تھا۔ پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق اس واقعے کے بعد مقدمہ درج کر کے ساڑھے 3 کروڑ روپے مالیت کا سونا اور کرنسی ضبط کر لی گئی ہے۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 4 مسافر آف لوڈ

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ملکی سرحدوں پر غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت نگرانی کے تحت کی گئی اور ایسے اقدامات سے ملک میں غیر قانونی تجارت کو محدود کرنے میں مدد ملے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter