جہلم: زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، خاتون سمیت 5 افراد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم کے نواحی علاقے بیلی باہروال میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا خونریز تصادم میں بدل گیا، جس میں چھریوں کے آزادانہ استعمال سے خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق، تصادم کے دوران زخمی ہونے والوں میں شاہدہ پروین، محمد زین، شہزاد ایوب، محمد اجمل اور قیصر محمود شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال جہلم منتقل کیا گیا، جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی، جسے بہتر طبی سہولیات کے لیے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان زمین کا پرانا تنازع چل رہا تھا اور اس حوالے سے مقدمات بھی زیر سماعت تھے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز بھی دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے دس افراد کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور تصادم کی مکمل تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter