جہلم: غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والے ملزم گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے غیر قانونی طور پر پیٹرول کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ٹیم نے ایس ایچ او تھانہ صدر کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان خالد کو حراست میں لیا، جو غیر قانونی طریقے سے پیٹرول فروخت کر رہا تھا۔

latest urdu news

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 11 لیٹر پیٹرول برآمد کیا گیا، جو موقع پر ضبط کر لیا گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے غیر قانونی اور خطرناک کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرتے ہوئے مشتبہ سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter