257
اسلام آباد میں جائیداد کے تنازع پر نا خلف بیٹے نے باپ اور 2 بہنوں کو ذبح کر دیا۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد میں پیر کی صبح شہزاد ٹاؤن تھانے کی حدود میں 30 سالہ محمد علی نے اپنے والد، سابق انسپکٹر محمود حسین، اور بہن شبنم زہرہ کو اپنے گھر میں چھری کے وار سے قتل کر دیا۔ اس کے بعد وہ اڈیالہ روڈ گیا اور سہ پہر کے وقت 35 سالہ کانسٹیبل انجم زہرہ کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بہن کو قتل کرنے کے بعد اس کے شوہر کا انتظار کرتا رہا تاکہ وہ آ کر اسے بھی قتل کر سکے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے 3 ماہ کے بھانجے سالار حمزہ کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ نوزائیدہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔