6
اسلام آباد: تھانہ کرپا اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سالے کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم ندیم بیگ نے تھانہ کرپا کی حدود میں اپنے سالے شہزاد کو تیز دھار آلہ سے وار کرکے قتل کیا تھا۔ پولیس نے جدید سائنسی اور تکنیکی شواہد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔