حافظ آباد: اسد اللہ پور میں فائرنگ، 3 افراد قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد، اسد اللہ پور کے علاقے میں سفاک مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اسپین پلٹ زمیندار، ایک **پولیس اہلکار** اور اس کے بھتیجے کو قتل کر دیا، بعدازاں ملزمان نے مقتولین کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں اسپین سے واپس آنے والے باوا محمد حسین، پولیس کانسٹیبل رائے شہزاد اور اس کا بھتیجا محمد عثمان شامل ہیں، تینوں افراد گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، حملے کے بعد ملزمان نے گاڑی کو آگ لگا کر فرار اختیار کیا۔

latest urdu news

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ باوا محمد حسین کی مقامی **تارڑ برادری** کے ساتھ دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی، جس میں اس وقت شدت آئی جب چند ماہ قبل مقتول کے بھانجے نے مخالف گروپ کے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter