تھانہ لاری اڈا نے 6ملزمان گرفتار کرکے 66لاکھ 95ہزار کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کےکرائم فری پنجاب کے تحت ڈی ایس پی سٹی سرکل الیاس بیگ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈاSIنعمان حسن نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمرشہزاد عرف ملنگ ولد محمد ندیم سکنہ محلہ چاہ آرائیاں سے کار ہونڈا سوک مالیتی 60لاکھ روپے برآمد کرل۔
جبکہ ملزم امیر حمزہ ولد ریاض سکنہ نیا گورالہ ،ملزم زبیر ولد کبیر سکنہ محلہ گڑھی احمد آباد سے مال مسروقہ 3عدد کمبل ، ڈنر سیٹ اور پارچات مالیتی 2لاکھ 95ہزار روپے برآمدکرلئے ۔ ملزما ن اعجاز ولد رشید ، سہیل اعجاز ، شعیب پسران اعجاز سکنائے شیخ سکھا سے رکشہ مالیتی 4لاکھ روپے برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزم تھانہ لاری اڈا پولیس کو مختلف چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں گجرات پولیس کی ایک اور کارروائی میں سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا، جو اس کریک ڈاؤن کا تسلسل ہے۔