دوست نے خاتون کے تین بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلا دیں، ایک جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خاتون کے مبینہ دوست نے اس کے تین بچوں کونشہ آور گولیاں کھلا دیں، واقعے میں 11 سالہ ایان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے دو بہن بھائیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم ریحان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف کر لیا، ملزم کے قبضے سے نشہ آور گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمر کے مطابق، دو روز قبل بچوں کی والدہ کام پر گئی ہوئی تھیں کہ ریحان گھر میں داخل ہوا اور بچوں کو زیادہ مقدار میں گولیاں کھلا دیں۔ بچوں کو ماموں اور نانی نے اسپتال منتقل کیا مگر ایان جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس کے مطابق بچوں کے والد8 سال قبل انتقال کر گئے تھے، جبکہ والدہ کے ریحان کے ساتھ مبینہ تعلقات ڈھائی سال سے قائم تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter