312
دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ روبی امتیاز کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 1 کلو 580 گرام چرس برآمد ہوئی۔
پولیس نے ملزمہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے زہر قاتل ہیں، اور ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔