سابق ایم این اے رمیش کمار کے گھر ڈکیتی، ڈاکو قیمتی اشیاء اور ڈیڑھ کروڑ روپے لے اڑے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقے میں واقع سابق اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی، جس میں نامعلوم ڈاکو قیمتی اشیاء اور ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد نقدی و سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تین مسلح ڈاکو رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر رمیش کمار کے گھر داخل ہوئے۔ ایف آئی آر ڈرائیور جاوید کی مدعیت میں درج کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا کہ ڈاکو گھر سے پانچ قیمتی گھڑیاں، برانڈڈ چشمے، جوتے اور ڈیڑھ کروڑ روپے نقدی لے گئے۔

latest urdu news

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ذرائع سے تفتیش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں شہری علاقوں میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سے قبل کراچی ڈیفنس میں بھی ترجمان سندھ حکومت اور ایس ایس پی کے گھر میں ڈکیتی، جبکہ ایک تاجر کے گھر سے 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی کی واردات رپورٹ ہو چکی ہے۔

گوجرانوالہ : خواتین بھی وارداتوں میں ملوث، موٹر سائیکل چوری کرنے والی لڑکی گرفتار

رمیش کمار کی جانب سے تاحال کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم واقعے نے سیکیورٹی کے نظام پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter