میاں چنوں میں بس عملے کی اجتماعی زیادتی، 18 سالہ لڑکی متاثر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے تلمبہ آنے والی 18 سالہ لڑکی سے بس عملے نے اجتماعی زیادتی کی، دو ملزمان گرفتار، ایک کی تلاش جاری

خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک 18 سالہ لڑکی کو مسافر بس کے عملے نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

latest urdu news

متاثرہ لڑکی لاہور سے واپس تلمبہ آ رہی تھی کہ بس عملے کے تین افراد نے اسے راستے میں اغوا کیا اور اجتماعی زیادتی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزمان کی شناخت کرائی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں بھی لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے مکمل تحقیقات جاری ہیں اور جلد تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بسوں، ویگنوں اور ٹرانسپورٹ ذرائع میں خواتین کو ہراساں کرنے اور زیادتی کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جس پر ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف مؤثر ضابطہ اخلاق کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter