موٹرسائیکل سوار برقعہ پوش مبینہ خاتون کی دن دیہاڑے موبائل چھیننے کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور میں دن دیہاڑے موبائل چھیننے کی ایک حیران کن واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں برقعہ پوش ایک مبینہ خاتون کو طالبعلم سے موبائل فون چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ برقعہ پوش فرد ایک مرد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر موجود ہے۔ جیسے ہی طالبعلم سڑک پر چلتا دکھائی دیتا ہے، برقعہ پوش شخص/خاتون اچانک موبائل چھین کر موٹرسائیکل پر فرار ہو جاتی ہے۔

latest urdu news

طالبعلم نے فوری طور پر تعاقب کرنے کی کوشش کی، تاہم دونوں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق پولیس واقعے کی چھان بین کر رہی ہے تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ واردات میں واقعی خاتون ملوث تھی یا کسی مرد نے برقعہ پہن کر شناخت چھپانے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ویڈیو کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter