388
پشاور کے علاقے ارمڑ میں خٹکو پل کے قریب خاندانی تنازعہ شدید خون ریزی میں بدل گیا جہاں ایک ہی خاندان کے چھ افراد قتل ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین بھی ہیں، باقی جن کی ابھی تک شناخت ہوئی ہے ان میں فضل امین، حضرت امین اور احمد شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمی خاتون کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے، تاہم مزید تفصیلات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیلی ہوئی ہے اور سیکیورٹی فورسز نے شواہد جمع کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں اور جلد پیش رفت متوقع ہے۔