بیوی کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے پر ملزم شوہر کو 9 سال قید کی سزا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے بیوی کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے اور بلیک میل کرنے کے مقدمے میں ملزم شوہر کو 9 سال قید کی سزا سنا دی۔

کراچی، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے بیوی کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے اور بلیک میل کرنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم فیضان کو مجموعی طور پر 9 سال قید کی سزا سنا دی۔

latest urdu news

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم پر مجموعی طور پر 90 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنی بیوی کی نازیبا تصاویر اس کے بھائی کو بذریعہ سوشل میڈیا بھیجیں اور بلیک میل کیا، ملزم شوہر کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کے موبائل فون کا غلط استعمال کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنے دفاع میں کوئی گواہ یا ثبوت پیش نہیں کیا، ملزم نے اس حرکت سے مدعی اور اس کی فیملی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، ملزم شوہر کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا دی گئی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter