فیصل آباد، 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں ملزم جاوید نے 5 سالہ بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی جانب سے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔
چیئرپرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی جانب سے فیصل آباد کا دورہ کیا گیا اور متاثرہ بچی کے والدین سے ملاقات کی۔
سی پی او فیصل آباد کی جانب سے حنا پرویز بٹ کو بچی کے کیس سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
حنا بٹ نے کہا کہ خواتین پر کسی قسم کا بھی تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے واضح پیغام گیا ہے کہ پنجاب میں ہربچے اور بچی کو تحفظ فراہم کرنا اسٹیٹ کی اولین ذمہ دای ہے، متاثرہ بچی کو انصاف دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
دوسری جانب خاتون نے ایک شخص کو گھر بلانے کے بعد تشدد کرکے قتل کر ڈالا۔
لاہور، خاتون نے ایک شخص کو گھر بلانے کے بعد تشدد کرکے بے دردی سے قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں خاتون بشریٰ نے 45 سالہ عابد کو گھر بلا کر قتل کردیا اور لاش گندے نالے میں پھینک دی تاہم بعدازاں لاش ملنے پر تحقیقات کا عمل شروع ہوا۔