14 سالہ بچے کیساتھ اجتماعی زیادتی ، 3 ملزما ن زیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

ڈنگہ ، 4 درندوں نے 14 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ بچہ سبزی لینے کی غرض سے بازار گیا ،بیٹے کے واپس نہ آنے پر والد نے ڈھونڈنا شروع کردیا ۔

متاثرہ بچے کا والد اپنے بیٹے کو تلاش کرتے، پوچھتے پوچھاتےایک حویلی میں جا پہنچا ، جہاں دیکھتا ہے کہ ایک ملزم بچے کیساتھ بدفعلی کررہا ہے ، جبکہ3ملزمان بچے کو پکڑے ہوئے ہیں ۔

متاثرہ بچے کے والد کو دیکھتے ہی ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، متاثرہ بچے سے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ 3 ملزمان میرے سے پہلے ہی بدفعلی کرچکے ہیں ۔

ڈنگہ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ 1 ملزم تاحال فرارہے ۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter