جمعہ, 25 اپریل , 2025

گھریلو رنجش پر سسر اور اس کا بھائی قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھریلو رنجش پر داماد نے سسر اور اس کے بھائی کو قتل کردیا۔

خضدار، گھریلو رنجش پر داماد نے فائرنگ کرکے سسر اور اس کے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ خضدار کے علاقے کھٹان میں پیش آیا جہاں گھریلو رنجش پر داماد اور سسر کے درمیان تکرار ہوئی جس پر داماد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں سسر اور اس کا بھائی جان کی بازی ہارگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امد اد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آندھی اور تیز بارش کے بعد آنے والے طوفان سے متعدد چھتیں اڑ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چارسدہ کے علاقے ترنگزئی خٹ کورونہ میں تیز آندھی اور طوفان کی وجہ سے کمرے کی چھت گرگئی جس میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ میں چھت گرنے سے جان کی بازی ہارنے والوں میں میاں بیوی اوران کے 3 بچے شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو چارسدہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں متاثرین زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئےجان کی بازی ہار گئے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter