کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنیوالا گارڈ زیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنیوالے سیکیورٹی گارڈکو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ کالج میں سیکورٹی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کاانتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس کی خبر وائرل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے تحرک جاری کردیا گیا ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، تاہم واقعے کے فوری بعد ملزم سیکیورٹی گارڈ رفرار ہوگیا تھا ۔

فیصل کامران نے متعلقہ پولیس کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی ایکسپرٹ کو منسلک کیا اور ملزم کو لاہور سے باہردوسرے شہر سے گرفتار کرلیا ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ریاستی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے متعدد چھاپوں کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے ، ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ بچی،خاندان کی تلاش اور قانونی کارروائی کاعمل تاحال جاری ہے ۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter