جمعرات, 12 جون , 2025

کار اور موٹرسائیکل پر کنٹینر گرنے سے 4 افرادجاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کار اور موٹرسائیکل پر کنٹینر گرنے سے 4 افراداپنی جانیں گنوا بیٹھے۔

قصور،کار اور موٹرسائیکل پر کنٹینر گرنے سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق دلخراش واقعہ کوٹ رادھاکشن روڈ پر پیش آیا جہاں پیپر مل کے باہر لوڈر کیساتھ کنٹینر اتارا جار رہا تھا کہ لفٹر سے کنٹینر نیچے گرگیا، سڑک سے گزرنے والی موٹرسائیکل اور کار کنٹینر کے نیچے آگئے ۔

افسوناک حادثے میں کار اور موٹرسائیکل پر سوار 4 افراد موقع پر مر گئےجبکہ1 کو زندہ بچا لیا گیا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے ایف سی چیک پوسٹ پر حملے سے 10 اہلکار شہید ہو گئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق دہشتگردوں نے درازندہ کے علاقے میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ کیا۔

حملے میں ایف سی کے جوانوں کی جانب سے دلیری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاگیا ۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter