راولپنڈی، ٹاہلی موہری میں پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کو مبینہ طور پر بیوی نے قتل کردیا۔
راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان مبینہ طور پربیوی کے ہاتھوں قتل ہوگیا، مقتول حق نواز کے بھائی فیاض کی مدعیت میں مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھائی نے 2 سال پہلے پسند کی شادی کی تھی اور ان کی 6 ماہ کی بچی بھی ہے اور بھائی سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں تھا۔
مدعی کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ آج بھائی کے کرنٹ سے انتقال کرنے کی اطلاع موصول ہوئی اور ہمیں شک ہے کہ بھائی کی کرنٹ لگنے سے موت نہیں ہوئی بلکہ انہیں زہر دے کر قتل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ٹیکسلا میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیلچہ مار کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے، شوہرنے قتل کرنے کے بعد لاش کھیت میں دفنادی۔
ملزم شوہر کے گھرکے قریب سے لاش اور آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، مقامی پولیس کی جانب سے ملزم کیخلاف مقتولہ خاتون کے والد محمد اعظم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔