راولپنڈی، پولیس کی جانب سے مختلف اضلاع سے گاڑیاں چوری کرنے والے ملزم کو حراست میں لیکر1 کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔
پولیس کا کہنا کہ ارشد نامی ملزم کو تھانہ صدر واہ کی پولیس نے حراست میں لیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم سے 1 کروڑ سے زائد مالیت کی 4 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
صدر واہ پولیس نے پٹرولنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روک کرچیک کیا جو ضلع وہاڑی سے چوری شدہ نکلی، جس کے بعد ملزم کو فوری حراست میں لیا گیا، تفتیش کے دوران مزید 3 گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ارشد نامی ملزم کی جانب سے گاڑیاں وہاڑی، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور روات سے چوری کی گئیں تھیں۔
دوسری جانب جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹے نے ہتھوڑے مار کرباپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ نارروال کے علاقے لانڈرہ پنڈوری میں پیش آیا جہاں بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر باپ کو ہتھوڑے سے حملہ کیا اور قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق بیٹا اپنے باپ سے جائیدادکی منتقلی کا مطالبہ کرتاتھا اور مطالبہ پورا نا ہونے پر باپ کوہتھوڑوں کے وار سے قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہناکہ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور مقدمہ درج کرکے فرار ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔